اسلام آباد(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے قوم کی تقدیر کو بلا جا سکتا ہے، تعلیم بالخصوص خواتین کی تعلیم ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد ذریعہ ہے، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی تعلیم یافتہ خواتین سے جڑی ہوئی ہے، ایک تعلیم یافتہ معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے،موجودہ حکومت خواتین کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نیمنگل کو پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کرنے والی نصرت بھٹو وویمن یونیورسٹی سکھر کے طلبا اور فیکلٹی ممبر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو دوسروں کی خدمت کے اہداف کے حصول کا عزم ہونا چاہیے، محنت اور عزم وہ صفات ہیں جو کسی بھی انسان کو اپنے مقاصد حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی میں سخت محنت اور لگن کو اپنا اشعار بنا کر اپنے مقاصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انہیں خود بھی تعلیم سے بے پناہ لگا ہے جس کی بدولت استاد کا مرتب حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ صوابی میں 4ڈگری کالج اور 12ہائر سیکنڈری اسکولوں کے قیام کے اپنے کارنامے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے صوابی میں ایک اسٹیٹ آف آرٹ یونیورسٹی قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ نصرت بھٹو سکھر وویمن یونیورسٹی کی پرنسپل نے شرکا کو اپنی یونیورسٹی کے بارے میں بتایا کہ یہ یونیورسٹی 2018میں قائم ہوئی تھی اور اس میں تقریبا 600 سو طالبات کا داخلہ ہے۔ انہوں نے سپیکر اسد قیصر کو میمورنڈم شیلڈ بھی پیش کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں