میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوگا، اعظم خان سواتی

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ میں کسی چوری یا ڈاکے کے الزام میں پیش نہیں ہورہا،میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوگا ۔ منگل کو وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خوشی ہے کہ کسی چوری ڈاکہ میں پیش نہیں ہورہا، قانون سب کے لیے برابر ہے، میری پیشی سے الیکشن کمیشن کا وقار مضبوط ہوا ہے۔

اعظم سواتی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی پاسداری کے لیے یہاں پیش ہوا ہوں۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر اعظم سواتی کے وکیل کی جانب سے مہلت مانگنے کی استدعا مسترد کردی تھی اور شوکاز نوٹس جاری کرکے انہیں ذاتی طور پر خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close