کراچی(آئی این پی ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی ریاست فجیرہ کے لیے پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ افتتاحی پرواز پی کے 243 گزشتہ صبح لاہور سے روانہ ہوئی، پہلی پرواز سے296 مسافر فجیرہ پہنچے۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے ہفتہ وار تین پروازیں روانہ ہوں گی۔
پی آئی اے پہلی ائر لائن ہے جس نے فجیرہ کے لئے فضائی سروس کا آغاز کیا ہے۔ قومی ایئرلائن فجیرہ کے لیے اپنے بوئنگ 777 طیارے استعمال کر رہی ہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر ڈسٹرکٹ مینیجر ڈاکٹر عبدالمقدم خاں اور سٹیشن مینیجر علی عباس شاہ نے پہلی پرواز کے مسافروں کو الوداع کیا۔ اس اقدام سے یو اے ای جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں