ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلانے پر ایکشن لینے کا اعلان کر دیا، ایف آئی اے سے رجوع کر لیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔ٹوئٹر پر ثانیہ عاشق نے خود سے منسوب جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔

یہاں تک کہ ان کی اپنے والد کے ساتھ اس وقت کی تصویروں کو بھی نامناسب انداز میں وائرل کیا جا رہا ہے جب وہ اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہے تھے۔لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ ان تمام ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے جنہوں نے ان کی تصویروں پر انتہائی نا مناسب گانے لگائے یا ان سے منسوب جھوٹی ویڈیوز شیئر کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں