لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وہ کسی اور پارٹی میں تھے ایک اور صاحب انھیں دھکا دے کر پی ٹی آئی لائے، میںکسی اور پارٹی کا تھا جب پی ٹی آئی میں آیا تو میں نے حق حلالی کی، لا منسٹری میں بیٹھتا ہوں، سفارشیں آتی ہیں مگر میرٹ میری ترجیح ہے،پیر کو لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران فروغ نسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بعد میں آئی، مجھے عمران خان پہلے سے جانتے تھے،
میں لا منسٹر نہیں بننا چاہتا تھا لیکن ایک صاحب نے دھکا دیا، اور میں آج لا منسٹر ہوں، مجھے عمران خان نے پھر جانے نہیں دیا، عمران خان نے کہا لا منسٹر آپ ہی ہو، یہ چوائس توکپتان کی ہے، میں نے 3 سال میں ڈیڑھ لاکھ کیس نمٹائے ،وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا میں نے پہلے انصاف لائرز فورم کا نام نہیں سنا تھا، جب 2018میں آیا تو اس وقت آئی ایل ایف کیا تھی اب دیکھ لیں کیا ہے، سسٹم تو میں نے بنا دیا اب یہ آپ کے ہاتھ میں ہے، انصاف لائرز فورم کا ایجنڈا صرف عمران خان ہے اور کوئی نہیں،
پی ٹی آئی کے جو وکیل ہیں وہ آئی ایل ایف ہیں،انھوں نے کہا ہم نے بڑے زبردست سول ریفارمز کیے، دیوانی مقدمات اب صرف 6ماہ سے ایک سال کے اندر مکمل ہوں گے، انصاف کے فروغ کے لیے ہم نئے نئے قانون بنا رہے ہیں، ان قوانین کی عمل درآمد پھر جج یا وکلا کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں