عمران خان کو پتا تھا کہ اسے کچھ پتا نہیں، خورشید شاہ

سکھر(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آنے سے پہلے ہی پتا تھا کہ اسے کچھ بھی پتا نہیں ہے،پیر کو سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتے، میرے خلاف انتقامی کیس بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے کافی بلنڈر کیے ہیں، ایک بلنڈر یہ کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا،

یہ اب کہتے ہیں مہنگائی اللہ کی طرف سے آتی ہے،سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو کس حال میں پہنچا دیا ہے، لوہا، سیمنٹ اتنا مہنگا کردیا کہ اب لوگ مکان بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، کارخانے بند ہوگئے، بجلی مہنگی ہوگئی، پی ٹی آئی حکومت نے ہر سیکٹر کو تباہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو آج دیکھ رہے ہیں، آج بھی ہم پارلیمنٹ کو تقدس دیں تو ملک کا ہر ادارہ طاقتور ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں