پی ٹی آئی کا وزیراعلی بلوچستان کیلئے سرداریارمحمد رند کولانے کا فیصلہ

کوئٹہ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کے وزیراعلی کے لئے سرداریارمحمد رند اور سپیکر کے لئے بابر موسی کو لانے کا فیصلہ کر لیا، تفصیلات کے مطابق پیر کو تحریک انصاف بلوچستان پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری، ایم پی اے میر نعمت زہری، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل، ایم پی اے میر عمر خان جمالی، ایم پی اے، فریدہ رند اور مبین خلجی نے شرکت کی ،اجلاس میں صوبیموجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کی گئی،

کمیٹی میں ایم پی اے میر نعمت زہری ، ایم پی اے میر عمر جمالی پر مشتمل ہوگی،اجلاس میں متفقہ طور پرسردار یار محمد رند کو وزیر اعلی ، اور سردار بابر موسی خیل کواسپیکر اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا پی ٹی آئی کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلی بلوچستان اور سردار بابر موسی خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،اجلاس میں اراکین نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی میں اتحادی جماعت کو قائد ایوان، سپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں