الیکشن کمیشن کا خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، امیدوار چار سے آٹھ نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

17 اضلاع میں مالاکنڈ ، باجوڑ ، مردان، صوابی ، پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، کوہاٹ ، کرک ، ڈی آئی خان ، بنوں ، ٹانک ، ہری پور ، خیبر ، مہمند ، ہنگو اورلکی مروت شامل ہیں ۔ امیدوار چار سے آٹھ نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 9 نومبر کو جاری کی جائے گی ۔ امیدوار 22 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ،جبکہ امیدواروں کے ناموں کی حتمی فہرست بھی22 نومبر کو ہی جاری کی جائے گی۔امیدواروں کو انتخابی نشان 23 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے ۔

جبکہ پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close