بھارتی شکست پروزیراعظم بھی خوش، سعودیہ میں تقریب کے دوران پاکستان کی جیت کا ذکر چھیڑدیا

ریاض (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی سے نہال ہیں۔وزیراعظم نے سعودی عرب میں بین الاقوامی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کی جیت کا ذکر چھیڑ دیا۔ان کا کہنا تھاکہ وہ جانتے ہیں گزشتہ رات پاکستان کی جیت کے بعد اب بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کا یہ مناسب وقت نہیں۔

عمران خان کی بات پر شرکا نے تالیاں بھی بجائیں،خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو تاریخی شکست دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی سعودی عرب میں پاک بھارت میچ دیکھا اور جیت پر ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close