کراچی (پی این آئی) پاکستان کی جیت پر کراچی کی نجی یونیورسٹی نے چھٹی دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واقع سرسید یونیورسٹی نے پاکستان کی تاریخی فتح پر یونیورسٹی کو پیر کے روز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔رجسٹرار یونیورسٹی کی جانب سے فیس بک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر کوبروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔
طلباء کی جانب سے شاندار موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے چھٹی دینے پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔طلباء نے کہا کہ اب وہ پاکستان کی بھارت سے تاریخی فتح کو بھرپور طریقے سے انجوائے کریں گے۔۔۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح ’پاکستان ‘ کے نام کردی ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بابراعظم نے لکھا کہ’’پاکستان،یہ تمہارے لیے ہیں، تاریخ رقم ہوگئی، اب ہماری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے،انشاءاللہ‘‘۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی ۔دبئی میں کھیلے جا رہے ٹی20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔
وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔ سکور ابھی چھ تک پہنچا تھا کہ دوسرے اوپنر لوکیش راہول بھی شاہین کی گیند نہ سمجھ سکے اور کلین بولڈ ہو گئے۔ ویرات کوہلی کا ساتھ دینے سوریا کمار یادیو آئے اور دونوں اب تک تیسری وکٹ کیلئے 25 رنز جوڑ کر سکور کو 31 تک پہنچایا۔پاکستان نے چھٹے اوور میں حسن علی کو باؤلنگ پر متعارف کرایا جنہوں نے 11 رنز بنانے والے سوریا کمار یادیو کو چلتا کردیا۔ محمد حفیظ باؤلنگ کے لیے آئے تو پاکستان نے کیچ کی اپیل مسترد ہونے پر رشبھ پنت کیخلاف ریویو لیا لیکن فیلڈامپائر کافیصلہ درست ثابت ہوا اور پاکستان کا ریویو ضائع ہو گیا۔ اننگز کے 12ویں اوور میں ریشابھ پنت نے جارحانہ انداز اپنایا اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے سمیت اوور میں 15رنز بنائے لیکن اگلے ہی اوور میں شاداب خان کی گیند پر چھکا لگنے کی کوشش میں وہ اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور باؤلر نے اپنی ہی گیند پر کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔
بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز نے آؤٹ ہونے سے قبل 39 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نصف سنچری مکمل کر لی۔ رویندرا جدیجا نے 13 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حسن علی کو چھکا لگانے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی کو کیچ دے بیٹھے۔شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کردیا، کوہلی نے 49 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔اننگز کے آخری اوور میں حارث رؤف نے پانڈیا کو پویلین لوٹا دیا اور بھارت کی ٹیم ساتویں وکٹ سے محروم ہو گئی۔بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کے لیے 152 رنز ہدف دیا ۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد رضوان نے بھوونیشور کمار کو چوکا اور چھکا لگا کر ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد فاسٹ باؤلرز کے خلاف پاکستانی بلے بازوں نے باآسانی رنز کیے لیکن سپنرز کے خلاف وہ جدوجہد کرتے نظر آئے۔
بابراعظم کو ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر انہوں نے رویندرا جدیجا کو چھکا اور ورُن چکراورتھی کو چوکا لگا کر جارحانہ انداز اختیار کیا۔ اننگز کے 13ویں اوور میں پاکستانی ٹیم کے کپتان نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ بابر کے بعد رضوان نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی اور بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔پاکستان نے 13 گیندوں قبل ہی بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 3 چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 79 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم نئے 52 گیندوں پر 68 رنز کی باری کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی کو ان کی عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم بھارت کو کم سے کم سکور تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔دوسری جانب بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔
پاکستان نے اعلان کردہ 12 رکنی سکواڈ سے نوجوان حیدر علی کو ڈراپ کردیا ہے۔ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں ہپر مشتمل ہیں۔ پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔بھارت: ویرات کوہلی(کپتان)،روہت شرما، لوکیش راہل، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، ہردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھوونیشور کمار، وُرن چکراورتھی، محمد شامی، جسپریت بمراہ یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے اربوں شائقین اپنی ٹیلی ویژن سکرینز کے سامنے ہوں گے جبکہ تقریباً 30 ہزار تماشائی سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا تھا جس میں بھارت نے 5 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 کی رینکنگ میں بھارت دوسرے جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور دونوں ٹیمز کے درمیان صرف 5 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 ٹی 20 مقابلے ہوئے ہیں جن میں قومی ٹیم کو صرف ایک مرتبہ فتح حاصل ہوئی۔ تاہم اگر ٹی20 ورلڈکپ کی بات کی جائے تو دونوں حریف 5 مرتبہ آمنے سامنے آئے ہیں اور اس میں پانچوں مرتبہ فتح بھارت کے حصے میں آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں