بابر انہیں چائے پلانا نہ بھولنا،وفاقی وزیر نےمشہورِ زمانہ ’فنٹاسٹک ٹی‘ کی یاد تازہ کردی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی جیت پر مشہورِ زمانہ ’فنٹاسٹک ٹی‘ کی بھی یاد تازہ کردی۔انہوں نے قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں بابر اعظم کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی بھارتی کھلاڑیوں کو چائے پلانے کا مشورہ بھی دیا۔اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ان کو چائے پلانا نہ بھولنا ،

پہلے ہم ان کو پھینٹی لگاتے ہیں، پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آ جاتے ہیں تو چائے پلا کر گھر بھیجتے ہیں۔‘کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close