ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی تاریخی فتح، نجی یونیورسٹی میں چُھٹی کا اعلان

کراچی(پی این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت سے شاندار فتح کی خوشی میں کراچی کی سر سید یونیورسٹی نے طلبہ اور اساتذہ کو چھٹی دے دی۔رجسٹرار کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے تاریخ ساز میچ جیتنے کی خوشی میں 25 اکتوبر بروز پیر یونیورسٹی بند رہے گی۔

واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close