پاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی)بھارت کو ٹی20ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دینے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گرین شرٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے،

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بھارت کو ٹی 20ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ عبرتناک شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی اورپاکستانی ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close