شیخ رشید کالعدم ٹی ایل پی کی سیاسی اور قانونی حیثیت بتاتے ہوئے گڑبڑا گئے

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کی سیاسی اور قانونی حیثیت بتاتے ہوئے گڑبڑا گئے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا اور کہا کہ منگل یا بدھ تک کالعدم تنظیم کے خلاف کیسز واپس لیں گے۔کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے حکومت سے مذاکرات کے بعد مریدکے میں پڑا ڈال دیا ہے۔

راستوں کی بندش کے باعث گوجرانوالا میں پیٹرول اسٹیشنز پر پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ہوگئی جبکہ لاہور میں ٹرین بند ہونے اور میٹرو بس کا روٹ محدود ہونے سے شہری پریشان ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کالعدم ٹی ایل پی کی سیاسی اور قانونی حیثیت بتاتے ہوئے کچھ گڑبڑا سے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close