مریم نواز نے عمران خان کا 7سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا 7سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا جس میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے’،

مریم نواز نے 24جولائی 2014کا بیان ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہے کہ ‘تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی!’۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close