کوروناویکسین کی 66لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد(آئی این پی)کوروناویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل کردی گئی جس میں ویکسین کی 66لاکھ خوراکیں ہیں،ذرائعوزارت صحت کے مطابق کوروناویکسین کی 66لاکھ ڈوز اسلام آبادلائی گئی ہیں، ویکسین چین اور امریکا سے پاکستان منتقل کی گئی ہے، چین سے سائینوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوزلائی گئی ہیں، 30لاکھ سائینوویک ڈوز چینی حکومت کا پاکستان کوتحفہ ہے،

چین سے30لاکھ ویکسین ڈوز پی آئی اے کے ذریعے لائی گئی،کوویکس سے36لاکھ کوروناویکسین ڈوز کی کھیپ موصول ہوئی، کوویکس کی جانب سے پاکستان کوفائزرویکسین فراہم کی گئی ہے، کوویکس کی ویکسین کھیپ غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچی ہے، 66لاکھ کورونا ویکسین ڈوز ای پی آئی کے مرکزی ویئرہائوس منتقل کردی گئیں، فائزر اور کوروناویک ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم ہوگی، وفاقی حکومت صوبوں سے ویکسین کی ڈیمانڈلسٹ طلب کریگی، 14کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں،

پاکستان لائی گئی 10کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوزخریدی گئی ہیں، پاکستان کو 3کروڑ80لاکھ کورونا ویکسین ڈوزعطیہ اور تحفہ ملی ہیں،کوویکس سے پاکستان کو 3کروڑ کورونا ویکسین ڈوز عطیہ ملی ہیں، چین پاکستان کو 80لاکھ کوروناویکسین ڈوزتحفہ دے چکا ہے، کوویکس سے پاکستان کو فائزر، آسٹرازنیکا، موڈرنا اور سائینوفام ویکسین ملی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں