صوابی(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا سب سے بڑا داعی ہے ، افغانستان میں امن کے قیام سے سینٹرل ایشیا میں اقتصادی تبدیلی رونما ہوگی ، اتوار کو پنج پیر صوابی میں ترقیاتی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب میں شرکت شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور خاص طور پر گودار سے سینٹرل ایشیا میں کاروبار اور روزگار کے نئے دور کا آغاز ہوگا،
دنیا میں کرونا وبا کے بعد معاشی سرگرمیوں کی بحالی سے عارضی بحران پیدا ہوا ، غریب اور متواسط طبقے کیلئے جلد ریلیف پیکج دیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو آزاد خارجی پالیسی دی ، خطے میں بدلتی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے ، اسپیکر قومی اسمبلینے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ، رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی تکمیل سے صوابی ، نوشہرہ ، مردان اور چارسدہ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، عالم آباد ویلفیئر ٹائون صوابی میں یتیموں اور بیواں کو مفت تعلیم ، صحت اور رہائش کے مواقع دے گا ،
انہوں نے کہا کہ صوابی کے عوام تمام تحریکوں میں پیش پیش رہیں، ماضی میں چھوٹے صوبوں کی حق تلفی ہوتی تھی، موجودہ دور میں خیبر پختونخوا ، بلوچستان سمیت سابق فاٹا کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، صوابی کو پہلی بار ملکی سیاست میں نمائندگی ملی ہے ، اسد قیصر نے کہا کہ صوابی میں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں