اسلام آباد(آئی این پی)چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،چینی کمپنی کے مطابق واپڈا نے داسو ڈیم پروجیکٹ پر سکیورٹی کو کافی حد تک بہتر بنایا ہے اور 25اکتوبر (آج)سے مرحلہ وار دوبارہ کام شروع ہوگا،
نجی ٹی وی کے مطابق تمام چینی انجینئرز اور غیرملکی داسو ڈیم سائٹ پر پہنچ گئے ہیں اور کمپنی نے داسو ڈیم پر کام کرنے والے تمام پاکستانی ورکرز کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے،چینی کمپنی کے مطابق تمام اسٹاف کو ٹیلی فون کے ذریعے مطلع کیا جائے گا،چینی کمپنی نے ملازمین کو کورونا ٹیسٹ رپورٹ اور ویکسینیشن کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں