فواد چوہدری پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد ( آن لائن)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کو 27 اکتوبر کوالیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں اور توہین عدالت آرڈینس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کیلئے مزید تین ہفتوں کی مہلت مانگی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے مزید مہلت دینے کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close