وزیراعظم اور خاتون اول بشریٰ بیگم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

مدینہ منورہ ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بیگم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔وزیراعظم عمران خان نے طواف کعبہ کرتے ہوئے ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفد کے دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضر ی دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔اس سے قبل عمران خان کے جدہ پہنچنے پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان السعود نے ان کا استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close