پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلائو ، ایک روز میںکتنے کیسز رپورٹ؟

لاہور(آئی این پی)صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس کا پھیلائو جاری ، گزشتہ روز صوبے بھر میں 500سے زائد ڈینگی کیسز رپورٹ کیے گئے،تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 546مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز صرف لاہور میں ڈینگی کے 361کیسز رپورٹ ہوئے،سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب سے ڈینگی کے کیسز کی تعداد 9ہزار 491ہوچکی ہے،

صوبے میں اب تک ڈینگی سے 29فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،انہوں نے آگاہ کیا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2ہزار 286مریض داخل ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close