کراچی (آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کے خلاف منظم ہراسانی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔ترجمان کے مطابق ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اختلاف رائے کوکچلنا حکومت کا ایک عمومی رویہ بن چکا ہے،
ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے اور حکومت ایک خاتون صحافی کی کردارکشی کی مہم میں مصروف ہے۔بلاول کا کہنا ہے کہ پوری صحافی برادری عاصمہ شیرازی کیساتھ کھڑی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، عاصمہ شیرازی کا معاملہ انفرادی نہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ سچ سے خوف زدہ حکومت دھونس، دھمکی اور عوام کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے صحافیوں پرحملے کا مطلب ہے کہ حکومت کے پاس بحرانوں کا کوئی حل نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں