ریاض (پی این آئی )معروف صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صاحبزاد کا سعودی عرب میں نکا ح ہو گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ خاتون اول کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح مسجد نبویﷺ میں ایک تقریب میں انجام پایا۔یہ تقریب 12 ربیع الاول کے دن ہوئی۔انہوں نے بتا یا کہ بشریٰ بی بی کی صاحبزاد ی کا نکاح محمد شیخ کے ساتھ انجام پایاجس میں خاندان کے افراد اوردوستوں نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نکاح کے بعد جوڑا عمرہ کررہا ہے۔زاہد گشکوری نے مزید کہا کہ لاہور میں شادی کی تقریب 10نومبر کو ہو گی ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ موجود ہیں ۔
خاتون اول کی صاحبزادی کا سعودی عرب میں نکاح
نکاح مسجد نبوی میں ایک تقریب میں انجام پایا
نکاح محمد شیخ کے ساتھ انجام پایا
تقریب میں خاندان کے افراد اوردوستوں نے شرکت کی
نکاح کے بعد جوڑا عمرہ کررہا ہے
تقریب 12 ریبیع الاول کے دن ہوئی pic.twitter.com/m9gXg6pEHu
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) October 23, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں