اسلام آباد،سی ڈی اے کا ایف نائن پارک میں پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے بڑی سکرین کا اہتمام

اسلام آباد(آن لائن)کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریحی سرگرمیاں مہیا کرنے کے سلسلے میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں واقع ایمفٹی تھیٹر میں پاک انڈیا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کو براہِ راست دکھانے کے لئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا ہے، اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے وہ میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے فیملیز کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں۔

یاد رہے کرکٹ میچ شروع ہونے سے تیس منٹ قبل ایمفٹی تھیٹر کو عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا، واضح رہے حال ہی ہیں سی ڈی اے کی جانب سے ایمفٹی تھیٹر کے تعمیر نو کی گئی ہیمزیدبرآں شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں مہیا کرنے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت پر متعلقہ شعبوں نے اسلام آباد کے مختلف گرانڈز اور پارکس کی تعمیر نو کا کام بھی مکمل کرلیا ہے جن میں جوگنگ ٹریکس، سائیکلنگ ٹریکس، بچوں کے لئے جھولے، اور واک کرنے کے لئے مخصوص ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close