انا للہ وانا الیہ راجعون! مسلم لیگ (ن )کے ناراض رہنما اور پنجاب کی سیاست کا ستون انتقال کر گئے

خانیوال(پی این آئی)انا للہ وانا الیہ راجعون!مسلم لیگ (ن )کے ناراض رہنما اور پنجاب کی سیاست کا ستون انتقال کر گئے۔۔۔۔ سابق لیگی رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔نشاط ڈاہا کا تعلق ضلع خانیوال سے تھا۔وہ 2001 سے 2005 تک خانیوال کے تحصیل ناظم رہے۔وہ 2008 اور 2013 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

ان کے بھائی ظہور احمد خان ڈاہا رکن پنجاب اسمبلی اور قریبی عزیز آفتاب احمد خان ڈاہا متعدد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔نشاط ڈاہا لیگی قیادت سے ناراض تھے اور وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ ملاقاتیں کرکے ان کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرا چکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close