اکثرعلاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال لیکن وہ علاقے جہاں بدستور انٹرنیٹ معطل رہے گا؟ نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (پی این آئی)اکثرعلاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال لیکن وہ علاقے جہاں بدستور انٹرنیٹ معطل رہے گا؟ نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔ وفاقی حکومت نے لاہور میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں جبکہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں نورالحق قادری اور راجابشارت بھی شامل ہیں ۔ وزارت داخلہ نے لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

نجی ٹی وی کا کہناہے کہ کالا شاہ کاکو، مرید کے ، کامونکی ، گوجرانوالہ اور گجرات میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اس کے علاوہ شیخوپورہ اورگوجرانوالہ سے ملحقہ جی ٹی روڈکے علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی ، موبائل سروس جی ٹی روڈسے 5کلومیٹرکی حدودتک معطل رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close