دسمبر میں چینی 150روپے فی کلو ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (پی این این آئی)بحران جاری رہا تو چینی کے ایکس مل ریٹ دسمبر میں150روپے کلو ہوجائینگے،روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی شائع خبر کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وفاق اور پنجاب حکومت نے شوگر انڈسٹری سے مذاکرات کو اپنی انا کا مسئلہ

بنائےرکھا تو ملک کی 80 شوگر ملیں ڈیلروں کی طرف سے چینی کی طلب بڑھنے اور شوگر ملوں کے پاس اسٹاک میں تیز رفتاری سے کمی کے نتیجے میں ایکس ملز ریٹ ہر آنے والے دن میں اوسطاً ایک روپے فی کلو بڑھتے جائیں گے اور ماہ دسمبر 2021 میں پاکستان میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو کے لگ بھگ ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close