اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان بھر میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر چیزوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشہ ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔اس دوران ٹماٹر کی قیمت میں 28 روپے فی کلو اضافہ ہوا، گھی کی قیمت 6 روپے 67 پیسے بڑھ گئی جبکہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو چوّن روپے اضافہ ہوا۔مارکیٹ میں گھی، ٹماٹر، ایل پی جی ، انڈے ، دودھ، مچھلی ،مرغی بھی مہنگی ہو گئی۔
سرکاری ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے فی کلو ہے جبکہ کراچی میں ٹماٹر 140 سے 150 روپے کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں