جڑواں شہر بند اور شیخ رشید کی امارات روانگی، وزیر اعظم عمران خان کے طلب کرنے پر واپس آنا پڑا

اسلام آباد (پی این آئی) لاہور سے اسلام آباد بڑے احتجاجی جلوس کی روانگی کے باوجود وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے لیکن حالات کی نزاکت کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس بلا لیا۔گذشتہ رات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید متحدہ عرب امارات سے واپس وطن پہنچ گئے، وہ ایئربلیو کی پرواز پی اے 213 پر شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ان کےسٹاف کا کہنا ہے کہ خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا جو رات 7 بجے شروع ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں