اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب لاہور سے آنے والے جلوس کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔جس کے مطابق سٹیڈیم روڈ راولپنڈی سے نائنتھ ایونیو سگنل پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے موڑدیا گیا ہے، متبادل کےطور پر نائنتھ ایونیو اسلام آباد اور فیض آباد سے راولپنڈی جانے والی ٹریفک آئی جے پی روڈ استعمال کریں،
فیض الاسلام سٹاپ ، مری روڈ پر ٹریفک کے دونوں اطراف بند ہے،متبادل کے طور پر اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والی ٹریفک اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں۔ ترجمان نے کہاکہ ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک دونوں اطراف جناح ایونیو کو بند کیا گیا ہے ،شہری متبادل کے طور پرنادرا چوک اور ایوب چوک ریڈ زون کے داخلے اور باہر نکلنے کے لیے استعمال کریں، اسلام آباد ہائی وے سے آئی جے پی روڈ تک سوہان سٹاپ پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشن ہے،شہری متبادل طور پر فیصل ایونیو استعمال کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں