مہنگائی خطرناک حد تک پہنچ گئی، وزیراعظم عمران خان فوری مستعفی ہوں ورنہ ۔۔۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی

بٹگرام(پی این آئی)مہنگائی خطرناک حد تک پہنچ گئی، وزیراعظم عمران خان فوری مستعفی ہوں ورنہ ۔۔۔ عوام سڑکوں پر نکل آئی۔۔۔ ہوشرباءمہنگائی کےخلاف اہل سنت والجماعت کی کال پربٹگرام میں مہنگائی کےستائےہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، حکمرانوں کےخلاف سخت نعرہ بازی اورمستعفیٰ ہونےکامطالبہ، کچہری چوک میں ہونے والے مظاہرے میں مختلف سیاسی رہنماؤں علامہ عطاء محمد دیشانی, سعید احمدملکال،نوبزادہ آفتاب،مولانارشید احمد،مولانامومن شاہ حیدری،ٹریڈ یونین کےعبدالغفار دیشانی اوردیگر نےبھی خطاب کیا۔

اہل سنت والجماعت کے صوبائی صدرعطاءمحمددیشانی نےمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیاہے،مہنگائی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے،لوگ بھوک سے مررہے اورحکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے مقامی نمائندوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اِنہوں نے حلقے کے لوگوں کو دلدل میں چھوڑ کر کرکٹ کھیلنے کا شوق پورا کررہے ہیں، حلقے کے لوگ مسائل میں گرے ہوئے ہیں اور منتخب نمائندے صرف طفل وتسلیاں دے رہے ہیں۔دیگرمقررین نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ مہنگائی موجودہ حکومت کی نااہلی اورعوام دشمنی کا ثبوت ہے،اگرحکمرانوں نےمہنگائی ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائےتو حکومت کےخلاف گھراؤ تحریک شروع کریں گے ۔مقررین نے ضلع میں اداروں اور منتخب نمائندوں کی کرپشن پر سخت برھمی کا اظہار کیا اور تنبیہہ کی کہ یہ سلسلہ بند ہونا چائیے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close