وزیراعظم عمران خان دو سال کیلئے اپوزیشن میں بیٹھنے کو تیار ہو گئے؟ تہلکہ خیزدعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لیے آخر کے د و سال اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سمجھتی ہے کہ اس وقت حکومت اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان ایک دراڑ پڑ گئی ہے لہٰذا ان کی جگہ بن رہی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت سے متعلق بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کی ضمانت پر بہت اطمینان ہوا۔

دو سال سے وہ حراست میں تھے میں سمجھتا ہوں ڈومیسائل کا فرق تھا جس کی وجہ سے انہیں دو سال جیل میں گزارنے پڑ گئے جب کہ نوازشریف جو سزا یافتہ ہیں انہیں ضمانت دے دی جاتی ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شکر ہے کہ خورشید شاہ کی ضمانت کے بعد وہ الزام ختم ہوگیا جو بہت خطرناک تھا۔واضح رہے کہ اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کےساتھ کہیں دیکھنے میں نہیں آئی۔ کچھ عرصہ قبل نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں دوبارہ واپسی سے متعلق بات کی اور کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کا پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کیساتھ دوبارہ کوئی تعاون ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی معافی نہیں مانگ سکتی۔ پی ڈی ایم سے متعلق رائے پارٹی اجلاس میں دوں گا۔ واضح رہے کہ رواں برس ہی پی ڈی ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین تعلقات خراب ہوئے تھے جس کے بعد پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم کے کسی پلیٹ فارم میں شرکت کرتے نہیں دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close