پی ٹی اے نے کن کن علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا؟ شہری پریشان

لاہور ( پی این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جمعرات کو لاہور کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر احکامات پر عمل کرتے ہوئے سمن آباد ، شیراکوٹ ، نواں کوٹ ، گلشن راوی ، سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی جائے ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کارروائی کی درخواست محکمہ داخلہ پنجاب نے کی ہے۔

مراسلے میں اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرنیٹ خدمات بشمول ڈیٹا سروسز وائی فائی اور فکسڈ لائن ڈی ایس ایل ، دوبارہ کھولنے کی مزید درخواست تک معطل رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close