عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، پی ڈی ایم قوم کو کہتی ہے اب گھبرانے کا وقت آ چکا ہے، اگر آج بھی قوم نہیں گھبرائے گی تو مہنگائی کا سونامی قوم کو لے ڈوبے گا، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، پی ڈی ایم قوم کو کہتی ہے اب گھبرانے کا وقت آ چکا ہے۔اپنے بیان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اگر آج بھی قوم نہیں گھبرائے گی تو مہنگائی کا سونامی قوم کو لے ڈوبے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بڑھتی مہنگائی کے خلاف 22 کروڑ عوام کی آواز بن کر آج سے سڑکوں پر نکل رہی

ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم ذات اور اقتدار کی نہیں بلکہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف عوام کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہاکہ جمعہ، ہفتہ، اتوار بازاروں سمیت یوٹیلٹی اسٹورز کو بھی مہنگائی کے طوفان نے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close