صوبائی حکومت کاپاک ،بھارت میچ دکھانے کیلئے اسکرینیں لگانے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)صوبائی حکومت نے پاک ،بھارت میچ دکھانے کیلئے اسکرینیں لگانے کا اعلان کر دیا ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر تضی وہاب نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے شہر میں اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ اردو لغت میں مہنگائی کے آگے عمران خان کی تصویر لگانی چاہیے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہوگئے ہیں، شہری غریب اور شہر کے کچھ لیڈران امیر ہوگئے، عوام کو بتائو کہ

کس کس کے رشتہ داروں کو کے ایم سی میں ٹھیکے دیئے گئے۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا، گلبرگ میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے فیملی پارک کا افتتاح کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت کی نا اہلی سے ملک میں شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ لوگ اختیارات وسائل کی بات کرتے تھے، اختیارات، وسائل وہی ہیں بس نیت تبدیل ہوئی ہے اور جب نیت تبدیل ہوتی ہے تو انتظامیہ

سنجیدگی سے کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اعلان کیا تھا کہ پارکس پر میری خصوصی توجہ ہوگی، لوگوں کو معاشی تکلیف اور بے روزگاری کا سامنا ہے، اب دو وقت کی روٹی مشکل ہے تفریح تو دور کی بات ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وسیم اختر روز میرے لئے بیان دے کر چلے جاتے ہیں، جب خود موصوف تھے تو کچھ اور کہتے تھے آج کچھ اور کہتے ہیں، آج 40 سال بعد کے ایم سی لیاقت آباد سپر مارکیٹ ٹھیک کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں کوشش کرتا ہوں کہ

جو مسائل حل کرسکتا ہوں وہ حل کروں،کراچی کے ہر ضلع میں کچھ نہ کچھ کام ہو رہا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں صفائی کی صورت حال آئیڈیل نہیں ہوئی مگر بہتر ہوئی ہے،سڑکوں کے مسائل کے حل کے لیے پیسے مختص کیے گئے ہیں، اگلے ہفتے ضلع وسطی کے عوام کو ایک اور پارک دینے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میونسپل ٹیکس پہلے بھی لاگو تھا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، پہلے یہ ٹیکس کے ایم سی نہیں کسی اور کی جیب میں جاتا تھا، پیپلز پارٹی بلا تفریق مسائل کو حل کرتی ہے،

کوئی بھی سیاسی وابستگی ہو، پیپلز پارٹی خدمت جاری رکھے گی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے شہر میں اسکرینیں لگائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close