پی ڈی ایم کا کراچی، لاہور، پشاور و دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پی ڈی ایم جمعہ کے بعد ملک بھر میں بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرےکا اعلان کر رکھا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق مختلف شہروں میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے،لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر3 بجے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا ،احتجاجی مظاہرہ(آج)جمعہ کی نماز کے بعد کئے جائیں گے،سرگودہا،

خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویڑن میں احتجاجی مظاہروں کاشیڈول جاری کردیا گیا،میانوالی میں 24 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا،بھکر میں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی،سرگودہا میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے ،پشاور، سوات،

شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد 3 بجے احتجاج ہوگا،پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی قیادت میں پشاور میں سہہ پہر 4 بجے احتجاجی مظاہرہ ہو گا ،کراچی میں ایمپریس مارکیٹ سے جمعہ کی نماز کے بعد 3 بجے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close