نواب شاہ (پی این آئی) گزشتہ 2 ماہ کے دوران حیدرآباد، سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ، میرپور خاص میں کتوں کے کاٹنے کے سینکڑوں واقعات ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواب شاہ میں سب سے زیادہ 1200 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیدرآباد کے علاقوں لطیف آباد اور قاسم آباد میں کتے کےکاٹنے سے روزانہ اوسطاً 10 افراد ہسپتال پہنچ رہے ہیں جبکہ ستمبر میں 321 اور اکتوبر میں اب تک 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
نواب شاہ میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران 12 سو سے زائد افراد کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا۔ ڈاکٹر معظم بھٹی کا کہنا ہے کہ کتے کےکاٹنے کے روزانہ 40 سے زائد زخمی اسپتال لائے جارہے ہیں۔ لاڑکانہ اور ضلع قمبر شہداد کوٹ میں ایک ماہ کے دوران 160 افراد کتوں کا شکار بنے جبکہ کتوں کے حملوں میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران سکھر میں 12 بچے زخمی ہوئے جبکہ میرپور خاص میں ایک ماہ میں اوسطاً 30 افراد کتوں کےحملوں میں زخمی ہوئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں