ناکام سلیکٹڈوفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا

پشین +ژوب+ہرنائی (آن لائن) پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جمہوری جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ناکام سلیکٹڈوفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ،کمر توڑ مہنگائی ،بدترین بیروزگاری اور غربت کے باعث غریب عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہیں ، عوام کی مکمل اکثریت کی خرید وفروخت کی قوت ختم ہوچکی ہے اور ملک کے نام نہاد سلیکٹڈوزیر اعظم ان کے وزراء دن رات دروغ گوہی سے کام لے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پی ڈ ی ایم کے زیر اہتمام پشین میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا عزیز اللہ حنفی ، پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان اور مسلم لیگ ن کے ولی اللہ اور ژوب میں پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی سرور خان ، پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ، مسلم لیگ کے اجمل اعوان ، جے یو آئی کے حسن شیرانی، پی ایم اے پی کے دائود ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے غنی شیرانی ، ٹرانسپورٹ یونین کے بلوث خان کبزئی، میرائس خان اور خالقداد جبکہ ہرنائی میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے پشتونخوامیپ کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹریز حاجی لعل محمدخوستی ، حفیظ اللہ ترین ، شن گل ترین ، بی این پی کے ضلعی صدر شبیر احمد مری ، واحد بلوچ ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک منان ترین اور مظفر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس سے پہلے ان شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ملک میں کمر توڑ مہنگائی ،بدترین بیروزگاری او رنام نہاد سلیکٹڈ حکومتوں کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی ہے۔ مقررین نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومتوں اور ان کے سلیکٹڈ وزیر اعظم کے تمام دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں ملک میں پیٹرول کے ایک لیٹر 51روپے 50پیسے کے حساب سے حکومت کو ملتا ہے اور ان میں ٹیکسز شامل کرکے 70روپے کے قریب ایک لیٹر کی اصل قیمت بن جاتی ہے جبکہ عوام کے جیبوں سے 70روپے مزید اضافی لیئے جارہے ہیں اور پیٹرول ، ڈیزل ، بجلی ، گیس سمیت تمام خوردنی اشیاء کی قیمتیں کئی گنا بڑھ چکی ہیں اور ناکام حکومتیں عوام کو کسی بھی شعبے میں ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

پی ڈی ایم کا یہ مطالبہ جائز اور برحق ہے کہ ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات کراکے اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے سپرد کیا جائے کیونکہ سلیکٹڈ حکومتوں نے ملک کو ہر شعبے میں بحران میں مبتلا کر رکھا ہے اور ملک کو ان تمام بحرانوں سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ہی نجات دلاسکتی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ مہنگائی کے خلاف اس تحریک کو جاری رکھتے ہوئے ر وزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کیئے جائینگے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں