بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں شروع

سبی (آن لائن )بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاج کی تیاریاں شروع، پی ڈی ایم کی مرکزی کال پر اجلاسوں کا سلسلہ شروع، تفصیلات کے مطابق مدرسہ مفتاح العلوم میں پی ڈی ایم ضلع سبی کا ہنگامی اجلاس جمعیت کے ضلعی سرپرست حضرت مولانا عطا اللہ صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔

24 اکتوبر بروز اتوار صبح 10:30 بجے مدرسہ مفتاح العلوم چاکر روڈ سبی سے مہنگائی، بیروزگاری ، معیشت کش حکومتی پالیسیوں کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلی نکالنے فیصلہ ہوا۔ ریلی کے اختتام پر احتجاجی جلسہ سے PDM کے قائدین خطاب کریں گے۔ اجلاس میں سبی پولیس کے 75 سیٹوں پر کوہلو کے نوجوانوں کو تعینات کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کوہلو کے جوانوں کو دوبارہ کوہلو بھیجا جائے اور سبی کے سیٹوں پر سبی کے بے روزگار جوانوں کو بھرتی کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عوام کے تمام طبقات انجمن تاجران، ٹریڈ یونینز، ملازمین یونینز، وکلا، صحافی برادری ، ٹرانسپورٹرز و دیگر سب سے رابطہ کر کے احتجاج میں شریک ہونے کی دعوت دی جائے گی۔ عوام الناس سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ اپنے حقوق کی جنگ ہے اس میں ضرور شریک ہوں۔ اجلاس کے مہمان خاص پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سینئرنائب صدر میر اصغر خان مری تھے۔

اجلاس میں جمعیت کیضلعی امیر مولوی محمد ادریس اور ضلعی جنرل سیکریٹری حضرت مولانا محمد یحیی، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مشر احمد خان لونی، نیشنل پارٹی کے میر اسلم گشکوری، یار محمد بنگلزئی، محمد خان سیلاچی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک سلطان دہپال، حاجی عبدالوحید قریشی، پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر منیر احمد بگٹی, آصف خان لونی, محمد طیب باروزئی,ثنا اللہ مری, ثاقب علی و دیگر شریک تھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close