ملتان کا امیر ترین بھکاری ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا

اسلام آباد (آئی این پی)ملتان کا مشہور شوکت بھکاری بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی اور مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر ایف بی آر کے ریڈارپر آگیا،ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی پر جواب مانگ لیا، ایف بی آر حکام نے بھکاری سے ملتان کے سب سے مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ساڑھے 17لاکھ روپے بینک اکائونٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کرلی،

شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے تھے اور ٹیکس سے بچنے کے لئے شوکت بھکاری روپوش ہوگیا،ایف بی آر نے شوکت بھکاری کی تلاش کے لئے ٹیمیں بنا دیں اور شوکت بھکاری کو ہر حال میں تلاش کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close