لاہور(آئی این پی)پنجاب کابینہ نے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں 26ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد صوبے میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 560سے 586ارب روپے تک کردیا گیا،محکمہ خزانہ پنجاب نے پی اینڈ ڈی بورڈ کو 26ارب روپے کا مزید بجٹ دے دیا، یہ بجٹ 800سے زائد نظرانداز ہونے والے چھوٹی سکیموں کو دیا جائے گا، ان سکیموں میں عوامی فلاح کے نظرانداز ہونے والے منصوبوں کو فنڈ مل سکے گا،
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق بجٹ میں کم مختص شدہ فنڈ والی سکیموں کو بھی اب بجٹ مل سکے گا، اضافی فنڈ ہونے کی صورت میں یہ بجٹ دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں