صدر مملکت نے شوکت ترین کو بطور ممبر این ای سی برقرار رکھنے کی سمری منظورکرلی

اسلام آباد(آئی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر خزانہ شوکت ترین کو بطور ممبر قومی اقتصادی کونسل (این ای سی)برقرار رکھنے کی سمری منظورکرلی،صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 156کے تحت سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد شوکت ترین وزیر خزانہ کے بجائے اب بطور مشیر قومی اقتصادی کونسل کے رکن رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close