طلال چوہدری ، شہباز بابر کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، نواز شریف سے ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی کے تنظیمی امور پر اہم ہدایات لیں گے

لندن (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری لیگی ایم این اے چوہدری شہباز بابر کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ، ذرائع کے مطابق دونوں لیگی رہنما لندن میں دو ہفتے قیام کے دوران نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی کے تنظیمی امور پر نواز شریف سے اہم ہدایات لیں گے،

ذرائع کے مطابق دونوں لیگی رہنما حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی حکمت عملی بالخصوص فیصل آباد ڈویژن میں (ن) لیگی کارکنان کی موبلائزیشن پر پارٹی قائد میاں نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، واضح رہے کہ طلال چوہدری اور ایم این اے چوہدری شہباز بابر کا تعلق مسلم لیگ نون کے گڑھ فیصل آباد سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close