مواچھ گوٹھ ٹرک دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کراچی (آئی این پی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے مواچھ گوٹھ ٹرک دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا کہ گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے 50لاکھ انعام کا اعلان ہے، معلومات دینے والے شخص کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا،

انہوں نے کہا کہ جولائی میں گلبائی میں چینی باشندے پرحملہ ہواتھا، حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے20لاکھ انعام کی سفارش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close