کابل (آئی این پی )افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیاگیا۔افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر حسن متقی اور عبوری کابینہ کے اراکین کی بڑی تعداد ظہرانے میں شریک تھی۔ملا عبدالسلام حنفی نے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کو کابل آمد پر خوش آمدید کہا۔
وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پرخلوص میزبانی پر طالبان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان، افغان شہریوں کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے ان کی انسانی بنیادوں پر معاونت رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں