عمران خان کسی کو مٹھائی کے ڈبے دے کر وزیراعظم نہیں بنے ‘ شہباز گل

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کو مٹھائی کے ڈبے دے کر وزیراعظم نہیں بنے۔وزیر اعظم کیخلاف آرٹیکل لکھنے والی خاتون بتائیںایف ایٹ میں گھرکہاں سے آیا‘جواب دیں ، محترمہ کوایف ایٹ گھرکے معاملے پرایف بی آرکانوٹس آیا تھا‘ محترمہ اپنے بھائی کی سی ڈی اے میں نوکری کاجواب دیں ، عمران خان کے ساتھ کوئی اختلاف ہے توتنقید کریں ‘عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں ، خاتون اول پر بغیر سوچے سمجھے حملہ کیا جاتا ہے ، عمران خان کی بیگم ہونے سے پہلے وہ قوم کی بیٹی اور ایک ماں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ سے پوچھتاہوں ایف ایٹ میں گھرکہاں سے آیا،جواب دیں ، محترمہ کوایف ایٹ گھرکے معاملے پرایف بی آرکانوٹس آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے کہتا ہوں انہیں دوبارہ نوٹس دیں ، محترمہ اپنے بھائی کی سی ڈی اے میں نوکری کاجواب دیں ، عمران خان کے ساتھ کوئی اختلاف ہے توتنقید کریں ، عمران خان کسی کو مٹھائی کے ڈبے دے کر وزیراعظم نہیں بنے ، عمران خان محنت کرکے عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنے ہیں ، خاتون اول پر بغیر سوچے سمجھے حملہ کیا جاتا ہے ، عمران خان کی بیگم ہونے سے پہلے وہ قوم کی بیٹی اور ایک ماں ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ خاتون صحافی کے پاس ثبوت ہیں تو پورا حق ہے خبردیں ، آپ کے پاس جادوٹونے،بکرے کٹنے کے ثبوت ہیں توخبریں دیں ، کل آپ لکھ دیں گی فلاں شخص چرس کی سگریٹ بیچ رہاہے ، آپ اپنی خواہشات کے گھوڑے پر بیٹھ کرخبریں دیتی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ایک محترمہ آرٹیکل لکھتی ہیں،مریم نوازسے ان کی ایک دن میں53 بار بات ہوئی ، 4 ماہ سے حکومت کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے ، نام نہاد لوگ سیاست کے نام پرافراتفری چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close