اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال کی تعمیر سماجی و معاشی ترقی کیلئے ایک حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا میں زراعت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کا بھی جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں وزیر توانائی حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد، صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال پروجیکٹ حقیقی گیم چینجرثابت ہوگی منصوبہ کے پی کے میں 3 لاکھ ایکڑبنجرزمین کوسیراب کریگا ،منصوبہ خطے میں غذائی تحفظ کویقینی بنائیگا۔
عمران خان نے حکام کو کارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور غربت کاخاتمہ ہو گا۔ا نہوں نے امید ظاہر کی کہ اچھی تعلیم، صحت اور دیگرسہولتوں کو یقینی بنانے میں مددملے گی ہمیں قدرتی وسائل کی صلاحیتوں سیاستفادہ کرنیکی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں