ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافہ، کس شہر میں ہسپتال بھرنے لگے، بیڈ کم پڑگئے؟

اٹک (آئی این پی)اٹک میں ڈینگی کیمریضوں کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا۔ جمعرات کو اٹک میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگیا جہاں اٹک کے اسپتال بھرنے لگے، جبکہ اسپتال کے بیڈ کم پڑگئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 78 ہوگئی ،DHQ اسپتال کی 4 واڈز میں63 کنفرم مریض زہرعلاج جبکہ گنجائش نہ ہونے پرایک بیڈ پر دو دو مریض داخل ہیں،

پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریض زہرعلاج ہیں جبکہ ڈینگی کے مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واضح رہے فاقی دار الحکومت اسلام آباد میں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جبکہ اب تک ڈینگی کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہیں۔ اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر دیہی علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1479 ہوگئی ہے۔جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے54نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد مجموعی طور پر شہری علاقوں میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 950 ہوگئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں