ہرنائی میں زلزلے کے بعد اسکولز کھولنے کا فیصلہ تعلیمی سرگرمیاں 25 اکتوبر سے شروع کردی جائینگی، اعلامیہ جاری

ہرنائی (آئی این پی)ہرنائی میں زلزلے کے بعد اسکولز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جمعرات کو تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے ضلع کے اسکولزکھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہرنائی میں بند تمام سرکاری اسکولز میں 25 اکتوبر سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی جائینگی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ، سبی اور ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے

شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے تھے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں