راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان سے متحدہ عرب امارات اسمگلنگ کیس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈ کی کسٹم عدالت میں نئے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے، ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا پاکستان سے متحدہ عرب امارات اسمگلنگ کیس کے لئے ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس نے کسٹم عدالت راولپنڈی میں درخواست دی۔
درخواست میں پراسیکیوٹر عون بخاری نے موقف پیش کیا ہے کہ ملزم ہمایوں اکرم نے ساتھیوں سے مل کر 60 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا بیرون ملک اسمگل کیا، ملزمان کی یو اے ای آف شور کمپنیاں اور بیرون ممالک بینک اکانٹس بھی ہیں، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔ کسٹم عدالت کے جج طارق ضرغام نے نوٹس جاری کر کے ملزمان کو 11 نومبر طلب کر لیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں